سو ریاسس یا چنبل ایک جِلدی مرض ہے جو جسم میں مدافعتی نظام کو خراب ہو نے کی وجہ سے ہو تی ہے۔
اس مرض میں جِلد پر چھوٹے بڑے سرخی مائل اورسفید سلو ر رنگ کے چھلے اور دھبے پیدا ہو تے
رہتے ہیں۔ زیادہ تر ان دھبوں کی اوپری سطح چھلکوں سے ڈھکی ہو تی ہے۔ اگر چہ یہ چھلکے اترتے رہتے ہیں
مگر مسلسل تیزی سے پیدا ہو نے کی وجہ سے یہ جسم پر موجود رہتے ہیں۔ جو سوزش، خارش اور جلد کی سطح
کو بد نما کرتے ہیں۔ اس بیماری کی شدت موسمی تبدیلی کی وجہ سے کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے۔
نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ بیماری نہ صرف جِلدی امراض کا سبب بنتی ہے بلکہ دیگر
بیماریوں کے ہو نے کی ایک وجہ بن سکتی ہے مثلاََ دل کے مختلف امراض، نفسیاتی مسائل وغیرہ۔
احتیاط:یہ ایک طویل المدت بیماری ہے جس میں مبتلا افراد کو بہتر علاج اور توجہ کی ضروری ہو تی ہے۔
ان علامات کی موجودگی میں متاثرہ شخص کو جِلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
علاج: صرف ڈاکٹر کی تجویز کردہ دواؤں کے استعمال سے سوریاسس کی شدت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
قابل غور بات: یہ جِلدی بیماری متاثرہ فرد کے دوسرے افراد کو چھونے سے نہیں ہوتی یعنی یہ چھوت کی بیماری نہیں ہے۔